بلوچستان کے انتیس اضلا ع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔24لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

بلوچستان کے انتیس اضلا ع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔24لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

بلوچستان کے انتیس اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے۔ مہم کے دوران چوبیس لاکھ ا نتیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جاہیں گے۔ کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم پانچ روزہ ہوگی۔ جبکہ چھبیس اضلاع میں مہم تین روز تک جاری رہیگی۔ مہم کے دوران سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپی کے کے چھ اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ چھ اضلاع میں پشاور،کوہستان ،شانگلہ ،بٹگرام،ابیٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں۔ مہم کے دوران ساڑھے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے چودہ کیمپ بھی شامل ہیں۔

Most Popular