بھکر میں گزشتہ روز بس کی رکشہ کو ٹکر سےزخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا

 بھکر میں گزشتہ روز بس کی رکشہ کو ٹکر سےزخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا

بھکرمیں گذشتہ روز بس کی رکشہ کو ٹکر سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو بھکر کے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی افراد کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد نو ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے حادثے کے تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے نو افراد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔

Most Popular