نوشہرہ کےعلاقے سپین خاک چراٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے

 نوشہرہ کےعلاقے سپین خاک چراٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے

نوشہرہ کے علاقے سپین خاک چراٹ میں چھ مسلح ملزمان نے لال سید نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے گھر کے سربراہ لال سید اس کا بھائی سرتاج خان دو راہگیر حسن ایاز اور ضابطہ شاہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

Most Popular