بھارتی جاسوس کلبھوشن سے رابطہ کرنیوالے2افراد کراچی سے گرفتار

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے رابطہ کرنیوالے2افراد کراچی سے گرفتار

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطے کرنیوالے 2افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار شدگان کاتعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور وہ لیاری سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصدکراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

Most Popular