سوات میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے کارروائی کرے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سوات میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے کارروائی کرے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سوات میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے کالاکوٹ کے علاقے میں کارروئی کی۔ کارروائی کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سوات میں کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا۔ ملزم نے اے این پی کے سابقہ وزیرایوب خان کے مکان کودھماکے سے اڑایا تھا۔ دہشتگرد نے ایوب خان کے تین ملازمین کو بھی قتل کیا۔ گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

Most Popular