پشاور میں 3 خواتین کو قتل کے بعد جلانے کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

پشاور میں 3 خواتین کو قتل کے بعد جلانے کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

پشاور کے علاقے تہکال میں کچھ روز قبل تین خواتین کو قتل کرکے لاشوں کو جلا دیا گیا تھا ۔ایس پی انوسٹی گیشن عارف خان کے مطابق لاشوں کی شناخت ممکن نہیں۔ملزمان نے تمام شواہد مٹانے کے لیے لاشوں کو جلایا۔انکا کہنا تھا تینوں خواتین کا تعلق الگ الگ خاندان سے ہے اور ان کا تعلق خیبرپختون خوا سے بھی نہیں لگتا۔کیس کے حوالے سے شواہد جمع کر رہے ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج کیس کی تفتیش میں کافی مددگار ثابت ہو گی اور کیس کی گتھی جلد سلجھا کر ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا

Most Popular