چشتیاں میں ضلعی انتظامیہ نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

چشتیاں میں ضلعی انتظامیہ نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

چشتیاں میں ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر نے تھانہ فرید پولیس کے ہمراہ نواحی علاقہ کوٹ اللہ دتہ میں کیمیائی مادوں سے مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دورن چار،ملزمان کو دودھ بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگیا ۔ پولیس نے فیکٹری سے بھاری مقدار میں خشک دودھ کے تھیلے، کیمیکل ،کوکنگ آئل ودیگر سامان سمیت بارہ ہزار لٹر جعلی دودھ قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ طارق جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ چشتیاں میں مضر صحت دودھ تیار کرنے کی خفیہ اطلاعات کی بناء پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ۔ فیکٹری میں تیار کئے جانے والا جعلی دودھ مختلف شہروں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کی تحریری در خواست پرملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Most Popular