گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے معمر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے معمر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے محمد ارشاد اور نورین بی بی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،،، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،،، فائرنگ کی اطلاع پر تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے،،، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان چند ماہ قبل کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا اور سیف گروپ نے فائرنگ کر کے ارشاد کے بھتیجے کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

Most Popular