گکھڑ منڈی میں برساتی نالے کی کھدائی کے دوران انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہزاروں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو گئے

گکھڑ منڈی میں برساتی نالے کی کھدائی کے دوران  انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہزاروں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو گئے

گکھڑ منڈی میں برساتی نالہ کی تعمیر کے سلسلہ میں کھدائی کی جا رہی ہے اور بغیر کسی پلان اور ترتیب کے پی ٹی سی ایل کیبلز، سیوریج اور واٹر سپلائی پائپ زمین میں بچھائے گئے ہیں اور مین ہول بھی کھلے ہیں۔ متعلقہ محکموں کے پاس مستند ڈرائینگ موجود نہ ہونے سے سیوریج اور پی ٹی سی ایل کیبل متعدد بار کٹ چکی ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،،، عوامی سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل اور ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائیبر آپٹک کنکشن کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Most Popular