لاہور میں مسیحاؤں کی بے حسی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
پنجاب حکومت کے ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے،،، عوام کی صحت اورزندگی سے کھیلنے کا ایک اورشرمناک واقعہ سامنے آگیا رائیونڈ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
ہسپتال انتظامیہ خاتون کے اہل خانہ کو ادھر ادھر بھگاتی رہی،، کسی نے ایک نہ سنی، مسیحاؤں نے اپنے حلف کی لاج بھی نہ رکھی،، اور تماشہ دیکھتے رہے، افسوس ناک واقعہ پر انسانیت شرما گئی لیکن خود کو مسیحا کہلوانے والوں کوغیرت نہ آئی۔ واقعہ کے بعد نرسز نے فوری طور پر خاتون کو سنبھالا، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک کے بعد ایک وارڈ بھجوایا جس کے باعث حاملہ خاتون نے وہیں پربچے کی پیدائش ہوگئیاس سے پہلے رواں ہفتے ڈی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں بھی ہسپتال داخل نہ کرنے کی وجہ سے خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیا تھا،،، ایسے واقعات ناصرف مسیحاؤں کے شعبے بلکہ حکومت کی صحت کے حوالے سے پالیسیوں پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔