کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں رینجرز نےسرچ آپریشن کرکے بیس سےزائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر بڑا بورڈ اور ماربل مارکیٹ سمیت پاک کالونی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے  داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے اور لوگوں کے آنے جانے پر پابندی ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے بیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پاک کالونی سے سائیٹ ایریا کو جانے والے راستوں کو بلاک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے جبکہ سرچ آپریشن کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور دفاتر اور کاروبار پرجانے والوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular