نیویارک:سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورمستقل مندوب ملیحہ لودھی کی میڈیابریفنگ
مائیک پنس سے وزیراعظم کی ملاقات امریکا کی خواہش پر طے کی گئی، ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا، ملاقات میں افغانستان میں بھارت کو اہم کردار دینے سے متعلق بھی بات کی گئی، امریکا بات چیت کیلیے اکتوبر میں وفد پاکستان بھیجے گا، وزیراعظم شاہد خاقان اور امریکی نائب صدر میں ملاقات سے سرد مہری کا خاتمہ ہوا، امریکہ میں مستقل پاکستانی مندوب او آئی سی کانٹیکٹ میٹنگ میں روہنگیا سے متعلق فیصلے کئے گئے، ملاقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر اتفاق کیا گیا، ملیحہ لودھی
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستان کی اہم علاقائی امور پر حمایت کردی ہے، پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کیلئے امریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا ۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدر نے افغان ایشو اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے، تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ترک صدر کی ملاقات میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کیلئے امریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا، پاکستان آنے والےامریکی وفد سے تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے سارک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات میں کرکٹ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات میں اردن کے مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی اہم ملاقات ہوئی، سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ افغان صدر سے ملاقات وقت کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کا وقت دوبارہ طے کیا جائے گا ۔