راجن پور میں پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا، کئی گھنٹے کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو فرار
راجن پور میں اتوار کے روز ڈاکوؤں نے سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا،،، واقعہ کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، اور علاقہ سیل کر کے آپریشن شروع کردیا، ڈاکوؤں سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ایلیٹ فورسز کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد ڈاکو ہتیھار پھینک کر فرار ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے تمام مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا،آپریشن میں چار اضلاع رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اتوار کے روز ڈاکوؤں نے سات پولیس اہلکاروں کو روجھان کچہ مور سے اغوا کرلیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا تھا۔