پشاورپولیس کی ٹیموں نے ساٹھ سے زیادہ خاندانوں کی جانچ پڑتال کی
،مزید افراد کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے، خون کے نمونوں کو عاصمہ کی رپورٹ سے موازنہ کیا جائے گا،پولیس ذرائع کے مطابق 31مزید مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی جن کے انٹرویو کیے گئے، عاصمہ قتل کیس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیس میں دوسو سے زیادہ افراد کے انٹرویو کیے ہیں، کیس میں خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیش کی جارہی ہے، عاصمہ کے قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے، کیس میں کسی بےگناہ کو سزا نہیں ہوگی،