لاہور: علاقے لٹن روڈ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتول خود بھی مسلح تھے جبکہ جوہرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔

لاہور: علاقے لٹن روڈ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتول خود بھی مسلح تھے جبکہ جوہرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق لٹن روڈ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ملک محمد اسلم اورعامر سلیم کے نام سے ہوئی ہے ان میں سے ایک اندرون بھاٹی گیٹ جبکہ دوسرا لوہاری کا رہائشی ہے، پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تاہم ان کی ہلاکت کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا دوسری طرف جوہرٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب گاڑیاں روک کرلوٹنے والے دوڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular