ماہ رمضان تو شروع ہوگیا مگر شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا ، تازہ واقعات میں مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

ماہ رمضان تو شروع ہوگیا مگر شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا ، تازہ واقعات میں مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

نیو کراچی گودھرا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی شناخت شعیب جبکہ زخمی کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور ان کی عمریں پچیس سال کے قریب ہیں ۔ دوسری جانب لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular