کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹراسحاق سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹراسحاق سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقدس نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی۔ ادھرحسین آباد سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔کورنگی کے علاقے سیکٹر سی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ترپن سالہ محمد یعقوب کو قتل کردیا جبکہ ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ سے پچیس سالہ جمیل شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔بنارس میں بھی نامعلوم فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ عارف جاں بحق ہوگیا، ادھر گڈاپ کے علاقے جونیجو ٹاون میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈبلیو ایچ او کے سینئر اہلکار اسحاق کو قتل کردیا،دوسری جانب کھارادر میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular