لاہور چڑیا گھر میں عید کے دنوں میں اڑھائی لاکھ افراد سیر کیلئے آئے

لاہور چڑیا گھر میں عید کے دنوں میں اڑھائی لاکھ افراد سیر کیلئے آئے

عید الفطر کی تین چھٹیوں کے دوران لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کی سیر کے لیے لوگوں کی بھی تعداد کا تانتہ بندھا رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں تین روز میں ڈھائی لاکھ کے قریب بچے اور بڑے سیر کے لیے آئے جنہوں نے خوب موج مستی کی۔ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص انتظام کر رکھا تھا تاہم سیر کے لیے آنے والے افراد کو پارکنگ سٹینڈ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے میں سخت دشواری کا سامنا رہا، پارکنگ سٹینڈ والوں نے من مانے ریٹ وصول کئے۔ عید کے تینوں روز ہونے والے شدید بارش بھی لوگوں کو چڑیا گھر سیر پر آنے سے نہ روک سکی۔ عید کے روز 44 ہزار سے زائد وزٹر سیر کے لیے آئے جس سے انتظامیہ کو 5 لاکھ سترہ ہزار روپے سے زائد آمدنی ہوئی۔ عید کے دوسرے روز 96 ہزار سے زائد افراد نے چڑیا گھر کا رخ کر کے نیار ریکارڈ قائم کر دیا جس سے انتظامیہ کو تقریباً 12 لاکھ روپے آمدنی ہوئی۔ عید کے تیسرے روز بھی لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد کا رش ختم نہیں ہوا۔ دن بھر میں 95 ہزار 200 سے زائد افراد سیر کے لیے آئے جس سے انتظامیہ کو 11 لاکھ 85 ہزار روپے آمدنی ہوئی۔

Most Popular