ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، جبکہ سکھر میں کچے کے علاقے میں سیلابی پانی میں بھی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے

ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، جبکہ سکھر میں کچے کے علاقے میں سیلابی پانی میں بھی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے

ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں تفریح کے لئے آئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے دو نوجوانوں کی لاشوں کو نکال لیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کے مطابق دو نوجوان کراچی کے رہنے والے اور شناخت سہیل اور سلمان پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہے،وزیراعلی سندھ کا کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپـٹی کمشنر ٹھٹھہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، ادھر سکھر میں پنوعاقل کے کچے کے علاقے میں سیلابی پانی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے دو جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے

Most Popular