کراچی میں دہشت گردوں نے پھر گھناؤنا وار کردیا،پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوگئے
کورنگی میں دارالعلوم کے قریب عوامی کالونی تھانے کے اہلکار گشت کررہے تھے،،کہ چھ ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،،جس سے اے ایس آئی قمرالدین،،کانسٹیبل بابرعلی شاہ،،امجد علی اور ایک راہ گیر بچہ زاہد جاں بحق ہوگیا،،فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچہ عابد حسین بھی زخمی ہوا،،ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے،
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے،،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے پینتالیس خول ملے ہیں ،،جنہیں فرانزک کےلیےلیبارٹری بھجوادیاگیا،،پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس بھی تھیں جو گاڑی میں رکھی ہوئی تھیں،، عینی شاہدین کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر چھ ملزموں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی فاروق ہالیپوتہ کومعطل کردیا گیاہے،،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے