اسلام آبادمیں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کےموقع پرموبائل فون سروسزبندکردی گئی

اسلام آبادمیں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کےموقع پرموبائل فون سروسزبندکردی گئی

یوم پاکستان کی پریڈ پاکستان کی تاریخ میں ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے، پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی، جبکہ سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں،،عوام کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر 23 مارچ تک ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ٹریفک پلان کے مطابق 21 مارچ سے 23 مارچ تک فیض آباد سے راول ڈیم چوک اور زیرپوائنٹ انٹرچینج سے صبح 6 بجے سہ پہر تین بجے تمام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔22 مارچ کی رات بارہ بجے سے 23 مارچ کی سہ پہر تین بجے تک گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ ،سیکورٹی حکام نے ہوٹل مالکان کو 3 روز تک کسی مسافر کو ہوٹل میں نہ ٹھہرانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔۔۔

Most Popular