جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کےوارجاری ہیں۔ دہشتگردوں نےبارودی مواد نصب کرکےبنیادی مرکزصحت کی عمارت دھماکےسےاڑادی

 جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کےوارجاری ہیں۔ دہشتگردوں نےبارودی مواد نصب کرکےبنیادی مرکزصحت کی عمارت دھماکےسےاڑادی

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کونشانہ بنایادہشتگردوں نے عمارت میں بارودی مواد نصب کرکے عمارت کو دھماکے سے اڑادیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے بنیادی مرکز صحت کے دونوں کمرے تباہ ہوگئے تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Most Popular