چارسدہ میں مکان کی چھت گرنےسےخاتون سمیت 4افراد ملبےتلےدب کرجاں بحق ہوگئے

 چارسدہ میں مکان کی چھت گرنےسےخاتون سمیت 4افراد ملبےتلےدب کرجاں بحق ہوگئے

چارسدہ کے نواحی علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے چاروں افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کے فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت بوسیدہ تھی اور حالیہ بارشوں کے باعث خراب ہونے کے باعث اچانک زمیں بوس ہوگئی۔ واضح رہے کہ کے پی میں گزشتہ کچھ روز سے جاری بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Most Popular