کراچی میں سائٹ ایریا کی آئل پینٹ فیکٹری میں آگ لگنےسےکروڑوں روپےکاسامان خاکستر ہوگیا

کراچی میں سائٹ ایریا کی آئل پینٹ فیکٹری میں آگ لگنےسےکروڑوں روپےکاسامان خاکستر ہوگیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پینٹ بنانے والی فیکٹری کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے دیکھتے ہی پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن تہہ خانے میں موجود کیمیکل ڈرموں کے باعث آگ پھیلتی چلی گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھے گاڑیاں اور ایک باؤزر موقع پر پہنچ گئے، اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ بہت شدید ہے، جس پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، اور کولنگ کا عمل بھی کافی دیر تک جاری رہے گا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں، آتشزدگی کے باعث پھیلنے والے دھویں سے فیکٹری کے متعدد ملازم بے ہوش ہوگئے، جبکہ چار ملازمین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

Most Popular