PDMA نےکےپی میں حالیہ بارشوں سےہونیوالےہلاکتوں اورزخمیوں کی رپورٹ جاری کردی

PDMA نےکےپی میں حالیہ بارشوں سےہونیوالےہلاکتوں اورزخمیوں کی رپورٹ جاری کردی

پی ڈی ایم اے نے کے پی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ بارشوں کے باعث چترال، لوئر دیر اور اپردیرمیں نقصانات ہوئے۔ بارشوں سے کے پی میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں چونتیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نو ہلاکتیں چترال میں ہوئیں۔ بارشوں کے دوران حادثات میں ستائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے ایک سو بارہ سے زائد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جن علاقوں میں بارشوں سے مکانوں کو نقصان پہنچا ان میں پشاور، ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک اور لکی مروت کے علاوہ صوبے کے دیگر شہر بھی شامل ہیں۔ بارشوں سے ہونے والی تباہی میں ایک سو چون سے مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

Most Popular