چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پرفائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پرفائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے ہری چند میں پیش آیا جہاں مردم شماری ٹیم پر بحر عالم نامی ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکارتاج محمد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کے واقعے میں مردم شماری کا دیگر عملہ محفوظ رہا۔

Most Popular