کوئلے کی کان میں حادثہ،6 مزدور جانبحق
شاہرگ کوئلہ کان حادثہ ،مزید 3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں،ہلاکتوں کے تعداد6 ہو گئی ،مزید 2 افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کان میں 2 کان کن پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کیلئے مزید 6 کاکن کن کان میں گئے تو مٹی کا تودہ گرنے سے تمام کان کن مٹی تلے دب گئے تھ ،کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائی رات بھر بغیر وقفے کے جاری رہیں،اب تک 6 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں مزید 2 کو نکالنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔