سی ٹی ڈی راولپنڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حسن ابدال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا
سی ٹی ڈی راولپنڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حسن ابدال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، دہشتگرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز برآمد کر لئے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت نعمان حسن الیاس کے نام سے ہوئی ہے،، ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے