طوفانی بارش سے کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق
جس سے کے الیکٹرک کے چار سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ شہریوں نے شہری حکومت کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بارش سے سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جس سے انہیں آمد ورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے خواتین، بچے سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے