گڈو میں تھرمل پاور پلانٹ کی ملتان جانیوالی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہوگئی

 گڈو میں تھرمل پاور پلانٹ  کی ملتان جانیوالی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہوگئی

بجلی کا بریک ڈاؤن معمول بن گیا، ایک ہفتے میں تیسری بار ملک کے مختلف شہروں میں بریک ڈاؤن کی وجہ سے آدھا ملک بجلی سے پھر محروم ہو گیا تھرمل پاور پلانٹ کی ملتان جانے والی ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور ٹوٹنے سے تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔ تار ٹوٹنے سے گڈو اور سندھ کے علاقوں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بجلی بند ہوگئی۔واپڈا کے اعلی حکام نے ٹاور ٹوٹنے کا نوٹس لیکر فوری مرمت کے احکامات جاری کیے،، ٹاور ٹوٹنے کے بعد مرمت کے کام کیلئے مشینری اوردیگر سامان مقررہ جگہ پہنچایا گیا ، جس کے بعد بجلی بند کرکے ٹاور کی مرمت کا کام کیا گیا دوسری جانب بجلی بند ہونے پر سندھ اور پنجاب کے مختلف علاوں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گدو میں پانچ سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث پنجاب، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے تھے جسے سات گھنٹے بعد بحال کیا گیا تھا۔

Most Popular