ایف آئی اے اسلام آباد نے اٹک میں منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر مالک نصیر احمد کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے اسلام آباد نے اٹک میں منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر مالک نصیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پایا گیا ۔۔ چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے اکسٹھ لاکھ روپے سے زائد کرنسی برآمد کی گئی۔ دکان کی تلای کے دوران چودہ ہزار پانچ سو سے زائد سعودی ریال، اٹھاؤن سو یو اے ای درہم عمانی ریال اور ایک ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کئے گئے۔ تلاشی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ ملزم نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔