فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون سمیت3 افراد زخمی

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون سمیت3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے سائٹ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھرمیں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کےمطابق میاں بیوی کی شناخت راشد اور شبینہ کے نام سے ہوئی، ادھر اتحاد ٹاون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فضل نامی شخص زخمی ہوا، پولیس کے مطابق فضل قسطوں پر اشیاء فراہم کرنے کا کام کرتا ہے جو رقم لے کر جا رہا تھا کہ چار ملزمان نے اسے روک کر رقم چھینی اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ دوسری جانب خیابان بخاری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جس کی شناخت 35 سالہ عبدالواحد کے نام سے ہوئی،ادھر لانڈھی کے دومختلف اسکولوں سے شفیق احمد اور یوسف نامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شفیق احمد کو ایک ہفتہ قبل قتل کیا گیا جبکہ یوسف کی لاش 5 روز پرانی ہے۔

Most Popular