تیسرا سالانہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ گارج لے گونس میں شروع ہوگیا۔ سفیر پاکستان معین الحق مہمان خصوصی ہیں

تیسرا سالانہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ گارج لے گونس میں شروع ہوگیا۔ سفیر پاکستان معین الحق مہمان خصوصی ہیں

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تیسرا سالانہ تین روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے گارج لی گونس میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک سعید ، خان ارشد ، بابر علی آفتاب کرنسی ایکسچینج ، شعیب گجر ایس پی ، حاجی ارشد سرگودھا ، چوہدری سجاد باؤ ،ملک اشفاق سرگودھا ، بشارت بٹ ، بابر گجر ، خان اسد غلام ، افضال مہر اور دیگر دوست ہیں۔ سفیر پاکستان معین الحق ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے یورپ اور فرانس بھر سے شائقین والی بال گارج لے گونس پہنچ چکے ہیں اور روایتی کھیل سے محظوظ ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں فرانس ، اسپین اور اٹلی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم حیدری والی بال کلب بھی حصہ لے رہی ہے اور فیورٹ ٹیم قرار دی جارہی ہے ۔ دوسری طرف پاک کلب ، گجر کلب اور فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کلب بھی بہترین ٹیمیں ہیں اور اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔ روائتی کھیل والی بال یورپ اور فرانس میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل ہے اور پیرس اور گردو نواح کے سینکڑوں شائقین اس کھیل کو دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہوتے ہیں اور ہر شاٹ پر کھلاڑیوں کو داد دیتے ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں اعلٰی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات دئے جائیں گے۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو کیش پرائز اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔ آرگنائزرز اور شائقین کا کہنا ہے کہ دیار غیر میں اپنے روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ایسے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے۔ والی بال کا کھیل یورپ میں پاکستانیوں کی پرانی اور نئی نسل کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے ۔ یہ واحد کھیل ہے کہ جس میں پرانی اور نئی نسل کی دلچسپی یکساں ہے۔

Most Popular