اسلام آباد میں بھی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں
راولپنڈی اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث دکاندار سبزیوں اورپھلوں کی من مانی قیمتیں وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے پھل مہنگے ہونے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے دور تھے اب سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ انہیں سبزیوں کی خریداری میں پریشانی کا سامنا ہے۔
اسلام راولپنڈی میں پیازپچانوے روپے کلو ٹماٹر 110 تک کلو پہنچ گئی ہیں جبکہ اتوار بازوروں میں ملنے والی سبزیوں کی کوالٹی بھی ناقص ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مارکیٹ کمیٹی ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرے۔