آئی جی پنجاب کے احکامات پر تھانوں میں موبائل فوٹیج پر پابندی لگادی گئی
راولپنڈی میں نئے آئی جی پنجاب کی توجہ پولیس سسسٹم میں بہتری کی بجائے میڈیا پر پابندی لگا نے پر ہے،، آئی جی پنجاب کے احکامات پر تھانوں میں موبائل فوٹیج پر پابندی لگادی گئی،، پولیس سٹیشن کی حدود میں کیمرہ ، موبائل، اور لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، جبکہ بلا اجازت ویڈیو یا تصویر بنانے کی صورت میں موبائل ضبط کرنے اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا،، ذرائع کا کہنا ہے ایس او پی پر عمل کروانے کیلئے اعلیٰ پولیس حکام کو احکامات جاری کر دیئےگئے ہیں،