کراچی کےعلاقےنارتھ ناظم آباد میں واقع تھانہ اجمیر نگری زونل ہیڈ کواٹر کے باہر دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کےعلاقےنارتھ ناظم آباد میں واقع تھانہ اجمیر نگری زونل ہیڈ کواٹر کے باہر دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کےعلاقےنارتھ ناظم آباد میں واقع تھانہ اجمیرنگری زونل ہیڈ کوارٹر کے باہر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرارہوگئےجس کے نتیجےمیں گیٹ پر کھڑے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئےعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کےبعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائےوقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹےکیے، اس موقع پر ایس پی نیو کراچی سلمان حسین نےمیڈیا کو بتایا کہ صبح آٹھ بج کر پانچ منٹ پر زونل ہیڈ کوارٹر کی مخالف سمت سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئےاور دستی بم بھینک کر فرار ہوگئےجس کےنتیجےمیں پولیس میں بھرتی کیلئے دوخواست فارم جمع کرانےآنےوالے سات افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت خالد حسین، رضوان، سلمان، عبدالروف، وقار، افتخار اور محبوب کے نام سے ہوئی ہےاور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کا کہنا ہےکہ حملہ میں آر جی ڈی ون روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہےواقعہ کے حوالےسے تمام زخمیوں کے بیانات قلمبند کرلیےگئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular