عدالت نے 14 برس قبل ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر2 پروفیسرز پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے 14 برس قبل ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر2 پروفیسرز پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں آغا خان ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آغا خان ہسپتال کے دو پروفیسرز عثمان شیخ اور نیورو سرجن عثمان باری پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کو گیارہ جنوری تک گواہان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ اکتوبر دوہزار چار میں وسیم مقصود نامی شہری نے اپنی اہلیہ کو آغا خان اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا ۔

Most Popular