راولپنڈی پولیس نے کرسمس کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔

راولپنڈی پولیس نے کرسمس کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔

راولپنڈی میں کرسمس پر سیکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار،پنجاب کانسٹیبلری،سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ چرچوں کے اطراف میں چیکنگ اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی پولیس افسران اپنے علاقے میں پٹرولنگ کو موثر بنائیں گے۔ متعلقہ ایس پیز اپنے علاقے میں ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان کی مانیٹرنگ کریں گے۔ چرچوں کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ چرچوں میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ کے زریعے چیک کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے بھی مختلف ایریاز کی چیکنگ کو جاری رکھا جائے گا۔

Most Popular