ملتان اور خانیوال میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ملتان اور خانیوال میں ٹریفک حادثات میں  4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ملتان اڈہ لاڑ پر دھند کے باعث دومسافروینز اور موٹر سائیکل ٹکراگئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خانیوال میں نیشنل ہائی وے پر کچا کھوہ کے نزدیک کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونیوالا خاندان چونیا سے ملتان جارہا تھا۔

Most Popular