جوبلی مارکیٹ میں رات گئے تالا توڑ گروپ نے تین دکانوں کا صفایا کردیا۔
کراچی میں تالا توڑگروپ نے گارڈن کے علاقے میں جوبلی مارکیٹ نقب زنی کی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے نقب زنی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کئے، نقب زنی کی واردات پر مزاحمت کے دوران مارکیٹ کے چوکیدار کو بھی تشدد کر کے زخمی کردیا۔
تاجربرداری اورجوبلی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور عہدیداران کہتے ہیں کہ شہرکی تمام مارکیٹیں غیر محفوظ ہیں، روزانہ کی بنیاد پرشہرمیں نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی پولیس کی جانب سے ہر نقب زنی کی واردات کے بعد دعوے کئے جاتے ہیں کہ ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ دوسری جانب شہر میں نقب زنی کی وارداتوں میں مستقل اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے.