اسلام آباد میں نجی تنظیم کی جانب سے کنسرٹ ہوا
اسلام آباد میں نجی این جی او کی جانب سے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،،معروف گلوکار جواد احمد نے اپنے گانوں سے ماحول گرمایا تو من چلوں نے رقص کر کے کنسرٹ کو چار چاند لگا دیے گلو کار جواد احمد کا کہنا تھا کہ جب تک عام آدمی خوشحال نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا،نمائش میں دنیا بھر میں مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو کارٹونک پوسٹرز کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ایونٹ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ دولت کی غیر مساوی تقسیم سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے جس سے معاشرے میں انتشار اور بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہےکنسرٹ میں فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،، شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں