دہشتگردوں کو بھگانے والے انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوارکے خود فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، ذرائع کے مطابق انکاؤنٹر سپیشلٹ راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مفرور سابق ایس ایس پی ملیر بھیس بدل کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، وہ دبئی فرار ہونا چاہتے تھے تاہم ائیرپورٹ حکام نے پھرتی دکھاتے ہوئے راؤ انوار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ذرائع کے مطابق حکام نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو عین وقت پر پکڑ لیا، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز 615 سے بھیس بدل کر دبئی روانہ ہو رہے تھے، انہیں طیارے سے اتار کر چھوڑ دیا گیا، تاہم انہیں احکامات نہ ہونے پر گرفتار نہیں کیا گیا، جس کے بعد راؤ انوار ایئرپورٹ سے باہر نکل گئے۔ دوسری طرف میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے اپنے فرار ہونے سے متعلق خبروں کی ترید کردی، میڈیا پر دبئی فرارکی کوشش سے متعلق خبریں غلط ہیں، وہ کراچی میں ہیں، ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں،، انہوں نے ایک بار پھر دبنگ انداز اپناتے ہوئے کہ کہ وہ سب کا سامنا کریں گے، بھاگنے والے نہیں۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے بیان میں نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے دوران بھی بے گناہ مارے جاتے ہیں،ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے لیکن صفائی کا موقع نہیں دیا گیا