کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا. شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے .

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا. شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے .

کراچی کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت نہ ہوسکی، لیاری عثمان آباد میں فائرنگ سے کالعدم امن کمیٹی کے دوارکان عاصم اور ارسلان جاں بحق ہوگئے . رضویہ اور ناظم آباد میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں بھی 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے. کورنگی ڈھائی نمبر زمان ٹاون میں دہشت گردوں نے ناصرنامی شخص کی زندگی کاچراغ گل کردیا . رات گئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاک خانہ کے قریب سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کرکے قتل کیا گیا. ایک مقتول کی شناخت محمد شاہد کےنام سےکرلی گئی .

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular