آرٹ گیلری میں غیرمعروف آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا
لاہورکی نجی آرٹ گیلری میں غیرمعروف آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بتیس آرٹسٹوں کے دوسو سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی۔رنگوں سے بھرپور نمائش میں زندگی کے شب و روز کو نمایاں کیا گیا۔فن پارے، روایتی خطاطی، تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹرکلر، ڈرائنگ اور فوٹوگرافی پر مشتمل اس نمائش میں رکھی ہر تصویر بنانے والے کی مہارت کا ثبوت دیتی رہی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد آرٹسٹ کی مہارت اور اس کے فن کو جلا بخشتی ہیں ۔
نمائش کا مقصد بتدریج ختم ہونے والے فنون کی اہمیت کو اجاگر اور نئے آرٹسٹوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ماڈرن آرٹسٹوں کی اس نمائش سے ملک میں ناصرف فن مصوری کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا بلکہ ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔