مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
عوام کو سیکیورٹی ادارے کے نام پر ماموں بنانا مہنگا پڑ گیا۔ لیاقت آباد پولیس نے کارروئی کرتے ہوئے سیکیورٹی ادارے کا نام استعمال کر کے بھتہ خوری کرنے والے دو بھتہ خوروں سہیل اور رفیق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سہیل نے خود کو بچانے کیلئے انوکھی منطق نکال لی۔ کہتا ہے بھتہ خور نہیں، سیکیورٹی اداروں کا مددگار بھی اور سیاسی جماعت کا کارکن ہوں، دوسری جانب سخی حسن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ذاکر نامی شخص ہلاک ہو گیا، ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع چائے کے ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پینتیس سالہ شمس اللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔