کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے قریب ٹمبرمارکیٹ میں علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی۔
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے قریب ٹمبرمارکیٹ میں علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فایر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔