کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دو اہم ملزمان ابو اور پرنس کو گرفتارکرلیا
کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دو اہم ملزمان ابو اور پرنس کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ابو بابا لاڈلہ گروپ کے زاہد لالہ کے کمانڈر بشیر ویش کا بھائی ہے۔ ملزم پرنس گینگ وار ملزم غفار زکری شاہ بیگ لین کا کارندہ ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہےدوسری جانب جیکسن پولیس سے مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ ملزم کمال خان عرف کمالہ منشیات ڈیلر مومن خان کا بھائی نکلا۔ ملزم کیماڑی میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا اڈے چلارہا تھا۔