چارسدہ: اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ۔
چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی خان ولی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے دو اشتہاری بھی مارے گئے۔ اشتہاری ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔