کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوئٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار عطاءاللہ شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے گزشتہ روز واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم فرد کے خلاف درج کر لی تھی، جس کے بعد عوامی و سیاسی حلقوںکی طرف سے شدید احتجاج سامنے آیا، دوسری طرف واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں خالی سڑک پر ایم پی اے کی جانب سے لاپرواہی اور غفلت سے گاڑی دوڑاتے اور اہلکار کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

Most Popular