گوجرانوالہ میں ضلع بھر سے برآمد ہونے والے چار سو سے زائد جلوسوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حساس ترین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو انتہائی فول پروف بنانے کیلئے پولیس افسران اور جوانوں سمیت ایلٹ فورس کے کما نڈوز بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے
اے کیٹیگری کی امام بارگاہوں کے ارد گرد خاردار تاریں لگائی جائیں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال،اسلحہ کی نمائش، متنازعہ تقاریر اور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی مکمل پابندی ہوگی ضلعی انتظا میہ نے حساس مجالس اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کے لیے جلوسوں کے رو ٹس اور امام بارگا ہوں پر سی سی ٹی وی سیکیورٹی کیمرے نصب کردئیے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کو یقینی بنا نے کیلئے پو لیس کے افسران اور جوان مکمل طور پر چوکس ہیں